Android AppiOS App

اپوزیشن احتجاج کااثر یا کچھ اور۔۔۔تحریک انصاف کو پہلا بڑا اور تاریخی جھٹکا ، اہم ترین شخصیت نے استعفیٰ دیدیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

  جمعرات‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:41

تحریک انصاف کو پہلا بڑا اور تاریخی جھٹکا ، اہم ترین شخصیت نے استعفیٰ دیدیا ۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار خرم خان لغاری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خرم لغاری نے معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب کےعہدے سے چند دن قبل استعفیٰ دیا تھا، سردارخرم لغاری اپنےحلقےمیں کام نہ ہونے

کی وجہ سے ناراض تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری کو گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی نمائندہ بھی مقررکیا گیا تھا تاہم ایک روزبعد ہی خرم لغاری نے پرائس کنڑول کے نمائندےکا عہدہ بھی چھوڑدیا۔ سردار خرم لغاری نے کہا کہ حلقے میں مصروفیت کی وجہ سےعہدے نہیں سنبھال سکتا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا شکوہ تھا کہ بیورو کریسی فون سننے کی روادار

نہیں تھی۔ دوسری جانب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار خرم لغاری کو گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کا خصوصی نمائندہ بھی مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک روز بعد ہی خرم لغاری نے پرائس کنڑول کے نمائندے کا عہدہ بھی چھوڑ دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار خرم لغاری نے کہا کہ حلقے میں مصروفیت کی وجہ سےعہدے نہیں سنبھال سکتا ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار خرم لغاری کا شکوہ تھا کہ بیورو کریسی ان کا فون سننے کی روادار نہیں تھی ۔ اس وجہ سے وہ کوئی عہدہ نہیں سنبھالنا چاہ رہے تھے۔ واضح رہے کہ سردار خرم لغاری پی پی 275 مظفر گڑھ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے خوراک کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ان کو چند دن قبل چیئرمین ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کمیٹی منتخب کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ سردارخرم لغاری کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎