Android AppiOS App

ہر دل عزیز ریسلر جان سینا نے خاموشی سے شادی رچالی، اہلیہ کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  جمعرات‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:29

ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی ہے، 2012 کے بعد جان سینا دوسری بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ 43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے اپنی شادی کو ابھی تک تو منظر عام پر نہیں لائے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا

جارہا ہے کہ جان سینا نے شادی کی ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار نے با ضابطہ کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے پریس کو مدعو کیا۔ جان سینا نے 2019 کے اوائل میں اداکارہ شی شریعت زادے

سے ڈیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں کی پہلی ملاقات ’پلیئنگ ود فائر‘ کے سیٹ پر ہوئی۔ جان سینا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو پبلک کرنے کے قائل نہیں۔ جان سینا نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو تین سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012 میں طلاق دیدی تھی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎