Android AppiOS App

کرونا کی تباہ کاریاں جاری ، اہم حکومتی وزیر کرونا کا شکار ہو گئے ، افسوسناک خبر

  جمعرات‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:30

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔تفصیلات کے بعد وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔میاں اسلم اقبال کی طبیعت گزشتہ شام سے نا ساز تھی۔ٹیسٹ کروانے پر پر میاں اسلم اقبال کورونا پوزیٹو آ گئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں

قرنطینہ کرلیا ہے۔ میاں اسلم اقبال کی جانب سے احباب سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ گھر پر آئسولیشن میں ہے۔ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی آ گئی ہے ، ملک بھر میں756 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 13افراد افراد موت کے منہ میں چلے گئے

۔ پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 ہوگئی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎