Android AppiOS App

لاہور کی حسینہ نے چن چڑھا دیا

  جمعرات‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:26

عشق میں مبتلا لاہور کی لڑکی نے شرمناک کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے ایک شہری ارشد کی پراسرار موت میں ملوث اس کی سگی بیٹی اوربیوی سمیت4 ملزمان گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے

نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عمر دراز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شہری ارشد کی پراسرار موت کو ٹریس کرکے اسے  کرنے میں ملوث 4ملزمان جن میں بدقسمت شخص کی سگی بیٹی سائرہ، بیوی ساجدہ عرف گوگو، معظم علی اور عرفان شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش سائرہ نے اعتراف

جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی خالہ کے بیٹے معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ میرے والد ارشد اس شادی کے سخت خلاف تھے اس رنجش پر میں نے اپنے والد ارشدکو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور اپنی ماں ساجدہ کو بھی ساتھ ملا لیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎