Android AppiOS App

تم لوگوں نے جو کرنا ہے کرو، لیکن اگر یہ کام کیا تو ۔۔۔!!! حکومت نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

  جمعرات‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2020  |  14:40

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن نے اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون فوری حرکت میں آئے گا، کرپٹ اپوزیشن صرف اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہے،کرپٹ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سےحکومت کوکوئی خطرہ نہیں،حکومت کرپٹ اپوزیشن کاہرمحاذ پر ڈٹ

کرمقابلہ کرے گی،منفی پروپیگنڈا کرنےوالا کرپٹ مافیا کو کسی صورت بھی این آر او نہیں ملے گا، رونا دھونا ان کا مقدر بن چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعجازاحمدچوہدری نےکہاکہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے، کرپٹ ٹولہ جتنا مرضی واویلا کرلے عوام ان کے جھانسے میں آکر سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، کرپٹ مافیا کا جلسے جلوس کرنا

ان کے بس کی بات نہیں،

ملکی بحرانوں کے ذمہ دارموجودہ کرپٹ اپوزیشن ہے،مسترد شدہ مافیا مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہا ہے، مسائل کے انبار ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کے پیداکردہ ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا بھاری اکثریت سے پاکستان کا ممبربننا پی ٹی آئی حکومت کی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے جوکہ کرپٹ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو پا رہا.

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎