Android AppiOS App

یہ منہ اور مسور کی دال۔!! ہندو بچے نے مفتی عبدالقوی کی بینڈ بجا دی، ایسی شرارت کردی کہ مفتی صاحب آگ بگولہ ہوگئے

  جمعرات‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2020  |  14:16

ذرائع نے بتایا ہے کہ مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن زین علی نے کہا ہے کہ آج میرے ساتھ ایک ایسی شخصیت سٹوڈیو میں موجود ہے جن کے نام کے ساتھ مفتی لگتا ہے لیکن انکی وجہ شہرت انکے نام نہیں کام ہیں، گوگل کریں گے تو ایسی ایسی ویڈیو سامنے آئیں گی

کہ حیران رہ جائیں گے، مفتی عبدالقوی بڑی مشہور شخصیت ہیں، ایک عام تاثر یہ ہے کہ مفتی صاحب مارکیٹ میں ہر مہینے ایک ویڈیو پھینکتے ہیں وہ ایسی ہلچل مچاتی ہے کہ مفتی صاحب کی وجہ شہرت انکا کام ہے۔ اینکر زین علی نے کہا کہ یعنی آپ کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو میں نہیں ہیں،میں سمجھتا کہ آپ عالم دین سچے آدمی ہیں، آپ آن ایئر جھوٹ بول رہے

ہیں، ہزاروں لوگوں نے ویڈیو دیکھی جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ 36 لاکھ لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا، اس طرح کی قمیض ہمارے خاندان میں کسی نے نہیں سلوائی، مفتی عبدالقوی کی ٹایٹ قمیض نہیں ہوتی،علماء کی طرح کھلے کپڑے سلواتا ہوں، اس ویڈیو میں کھوپڑی ایک جگہ کھڑی ہے اور نیچے جسم حرکت کر رہا ہے جس پر اینکر زین علی نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے،میں نے بغور مطالعہ کیا ہے،اسکے اندر آپ موجود ہیں لڑکی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں، مفتی عبدالقوی نے کہا کہ جس چینل نے شرارت کی وہ میٹروپول کے نام سے ہے،انگلینڈ میں ہے ،حماد اسکے مالک کے نام ہے،اس نے بتایا کہ ہندو بچہ ہمارے پاس ہے، اس نے

شرارت کی ،سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھیں کارٹون کے طرز پر بنائی گئی، جسم کسی کا کھوپڑی کسی کی۔ اینکر زین نے کہا کہ جن لوگوں نے ویڈیو دیکھی وہ اس بات کو مان رہے ہیں کہ ویڈیو میں آپ ہی ہیں لیکن آپ نہیں مان رہے، اس سے پہلے بھی ڈس اون کر چکے ہیں، یہی ٹوپی جو آپ نے پہنی ہوئی وہ قندیل بلوچ کے سر پر تھی، ساری ویڈیو تصاویر جو آپ کی آتی ہیں آپ کو فیصلہ کر لینا چاہئے کہ وجہ شہرت کارنامے نہیں نام ہونا چاہئے جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل نے جب ٹوپی پہنی میں نے انکار نہیں کیا، انکے جو عزائم تھے وہ بتائے،میں ہوٹل میں وضو کرنے گیا تو انہوں نے تصویر بنائی،حقیقت کو ماننے کو تیار ہوں، آپ کی بات کو مانتے ہوئے کہتا ہوں کہ آپ درست

کہہ رہے ہیں، اس محترمہ کے ویڈیو بیان موجود ہیں کہ میں مفتی عبدالقوی کو آج مل رہی ہوں میری اس سے پہلے کوئی ملاقات نہیں ہے،ڈانس کرتا شخص فلاں نامی شخص ہے مفتی عبدالقوی نہیں ہے ،آپ جیسے لوگوں کو یقین ہو گیا کہ یہ مفتی عبدالقوی کی ہے، یہ کان میں پکڑ رہا ہوں، اللہ کے ہاں جب رجوع کر کے توبہ کر رہا ہوں، اللہ سے بھی اور اگر یہ درست ہے تو گناہ سمجھتے ہوئے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎