Android AppiOS App

اپوزیشن جماعتوں کا ایکا ، حکومت کیخلاف احتجاج میں شدت آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہاہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

  بدھ‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2020  |  20:17

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف تحریک آخری حد پہنچے گی اور انشاء اللہ ان کو دسمبر نہیں دیکھنے دیں گے۔جمعیت علما اسلام (ف) اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ دھاندلی حکومت کے خلاف بغاوت کا

اعلان کیا ہے اور سب کا اتفاق ہے کہ ان حکمرانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے، عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تمہاری کرسی کی کوئی حیثیت نہیں، تمہاری حکمرانی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے عوام کا سمندر اٹھے گا، پی ڈی ایم کے

تحت ملک میں مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، انشاءاللہ ان کو دسمبرکا مہینہ دیکھنا نصیب نہیں ہو گا ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎