Android AppiOS App

دلہن سے رخصتی کے وقت دھوکاہوگیا،لڑکے والوں نے عین موقع پرایسی کیاشرط رکھی جس سے ان کوجیل کی ہواکھاناپڑ گئی ،جانیں

  بدھ‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:43

بھارت میں لاک ڈاؤن میں ہونے والے نکاح کے چار ماہ بعد رخصتی کا ٹائم آیا تو دلہا نے لڑکی والوں کے سامنے شرط رکھ دی جس کے بعد لڑکی گھر والوں نے دلہا کو سبق سکھا دیا۔بھارتی ریاست میرٹھ میں لاک ڈاؤن میں نکاح کے چار ماہ بعد رخصتی کے دن دلہا نے لڑکی والوں کے سامنے ایک شرط رکھی ، جس سے لڑکی کے

اہل خانہ کافی ناراض ہوگئے اور انہوں نے دلہے اور اس کے گھر والوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ واقعہ میرٹھ لساڑی گیٹ تھانہ علاقہ کے سہیل گارڈن میں پیش آیا.بھارتی میڈیا کے مطابق عاقل نامی شخص نے اپنی بیٹی لائبہ کا نکاح چار ماہ قبل میوگڑھی کے بلال سے کیا تھا، 10 اکتوبر کو رخصتی کی تاریخ

طے کی گئی تھی ، لیکن 10 تاریخ کو لڑکی والے دولہا اور اس کے گھروالوں کا انتظار کرتے رہ گئے اور دلہا دلہن کے گھر رخصتی کرانے نہیں پہنچا۔دلہن کے گھروالوں میں بے چینی پیدا ہوئی تو دلہے کہ گھر والوں سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ دلہن کی رخصتی کے لیے دلہے نے ایک موٹر سائیکل اور ایک لاکھ روپے نقد رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎