Android AppiOS App

مریم نواز صدارت اس لیے کرتی ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ۔۔۔۔ فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی آگ بگولا ہو گئے

  بدھ‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:08

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پی ٹی آئی کے فواد چودھری اور ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا شریک تھے۔ محسن شاہنواز رانجھا نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ہم شہباز شریف کی بجائے مریم نواز سے جلسوں کی قیادت یا صدارت اس لیے کراتے ہیں کیونکہ وہ کراؤڈ پلر ہے یعنی اس کی صدارت کی وجہ سے زیادہ سے

زیادہ لوگ جلسوں میں آتے ہیں اور پنڈال بھر جاتا ہے۔باقی اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے بیانیے میں کسی قسم کا فرق ہے یہ صرف عوام کو جلسوں میں لانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس پر فواد چودھری نے کہا کہ محض عوام کو جلسوں میں زیادہ جمع کرنے کے لیے اگر مریم نواز

کو صدارت دی جاتی ہے تو عوام اکٹھا کرنے کے لیے آپ گلوکار عاطف اسلم کو بھی بلا سکتے ہیں ان کی وجہ سے بھی بہت زیادہ لوگ جمع ہو جائیں گے۔اس پر محسن شاہنواز نے کہا کہ عاطف اسلم ہر جگہ عوام جمع نہیں کر سکتا اگر ہم نے سرگودھا کے کسی گاؤں میں جلسہ کرنا ہو تو وہاں عاطف اسلم کام نہیں آئے گا۔اس پر فواد چودھری نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ پھر عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کو بلا لیجیے گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎