Android AppiOS App

اتنا بڑا دھوکہ۔۔!! عمران خان کا جگری دوست بھی مسلم لیگ (ن) کو پیارا ہوگیا

  بدھ‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:17

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پہلاجلسہ سولہ اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کر لی، ڈی جی بٹ گوجرانوالہ جلسہ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کا لہو گر مائیں گے۔

حکومت مخالف تحریک کےسلسلےمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پہلاجلسہ سولہ اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہو گا جس کی میزبان مسلم لیگ ن جلسہ کے حوالے سے انتظامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں ذرائع کے مطابق پہلے جلسہ کے لیے مسلم لیگ ن نے ڈی جی بٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی بٹ گوجرانوالہ جلسہ میں اپنی خدمات دیں گئے جبکہ اس حوالے

سے پچاس لاکھ روپے کا بل بھی انھوں نے مسلم لیگ ن سے بطورمعاوضہ مانگا ہے۔ سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان نے بھی لاہورسےریلی کی قیادت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان بعدازنمازجمعہ قافلہ کی قیادت کرینگے۔

مولانا نے شیخوپورہ،قصور اور اوکاڑہ کےکارکنوں کولاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔جےیوآئی پنجاب کی جماعت کو تیاریاں تیز کرنےکی ہدایت جبکہ لاہورسےنکلنےوالےحتمی مقام کافیصلہ لاہورجماعت کریں گی۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سولہ اکتوبر کو سیاسی پاور شو کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی زیرصدارت “ووٹ کوعزت دو پاسبان ” کے پی پی ایک سوباسٹھ کے کارکنان کااجلاس، کہتی ہیں گوجرانوالہ جلسہ سے حکومت خوفزدہ ہے، ہرصورت جلسہ کریں گے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی توجارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسولہ اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہوگئیں، پی پی ایک سوباسٹھ کے ووٹ کوعزت دو پاسبان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سولہ اکتوبر کو ہرصورت جلسہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کےلیے ابھی تک اجازت نہیں دی گئی جس سےحکومت کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎