Android AppiOS App

کورونا بپھر گیا۔۔! وزیراعلیٰ سمیت 2 سینیٹرز وینٹی لیٹر پر منتقل، طبیعت انتہائی ناساز، دعاؤں کی اپیل کردی گئی

  بدھ‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:13

کرونا وائرس نے ایک بار پھر ملک میں تیزی سے شکار شروع کر دیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کرونا سے متاثر ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دو سینیٹرز کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کی کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔ انہوں نے

اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ انہیں علامات ظاہر ہوئیں یا پھر نہیں ہوئیں تھیں۔ قبل ازیں کرونا سے متاثر ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر جام مدد علی خان اور راشد کو طبیعت ناسازی کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، دونوں کئی روز سے اسپتال میں داخل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی اور سابق رکن صوبائی

اسمبلی جام مدد علی کو چند روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی،

جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ طبیعت ناساز ہونے کے بعد اہل خانہ نے انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کروایا جہاں سانس لینے میں دقت کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں آج وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 30 ہزار 22 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 531 کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ پاکستان میں اس وقت کرونا کے کُل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 516 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎