Android AppiOS App

’’ اعلیٰ شخصیات کو چھوڑیں، کسی ایسے بندے سے شادی کرو جو آپ کو عزت دے اور ۔۔۔‘‘ ایک مداح کو شادی کے مشورے پر ریحام خان نے کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر ہلچل

  بدھ‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2020  |  12:59

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ٹویٹر پر کافی سرگرم دکھائی دیتے ہیں اور وہ اکثر اوقات صارفین کے سوالات کا جواب بھی دیتی ہیں تاہم آج ایک صارف نے حیران کن بات کہی جس پر آگے سے ریحام خان نے ایسا جواب دیدیا کہ پڑھ کر آپ کی بھی

ہنسی نہیں رکے گی ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر صارف رانا حسنین نے ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ لوگ ہمیشہ ہی امیر لوگوں کو شادی کیلئے کیوں چنتے ہیں کسی غریب سے شادی کریں جو آپ کو پیار اور عزت دے ، بہر حال میں آپ کا مداح ہوں ، اللہ آپ کو خوش رکھے “۔

ریحام خان نے یہ ٹویٹ دیکھا اور شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام درج کیا

کہ ” پہلی بات یہ کہ میں نے اس خاندان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ڈاکٹر سے شادی کی جس کے پاس پیسہ نہیں تھا لیکن کئی سالوں کی شادی کے بعد وہ آخر کار سینئر لیون پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور پھر انہوں نے شہریت حاصل کر لی، دوسری بات یہ کہ میں نے ایک بیروز گار کرکٹر سے شادی جس کی کوئی آمدن نہیں تھی ، مہربانی فرما کر اپنے فیکٹ چیک کریں ۔“

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎