Android AppiOS App

ارطغرل غازی کے پروڈیوسر کا ایک اور تاریخی سیریز جلد نشر کرنے کا اعلان

  بدھ‬‮ 14 اکتوبر‬‮ 2020  |  12:36

شہرہ آفاق ترکش سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد پروڈیوسر مہمت بوزداگ کی جانب سے ایک اور تاریخی سیریز جلد نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ارطغرل غازی کے پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہمت بوزداگ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ ایک اور تاریخی سیریز پر کام کر رہے ہیں جس کی عکس بندی تقریباً مکمل ہو

چکی ہے اور یہ جنوری 2021 میں ترکی میں نشر کی جائے گی۔مہمت بوزداگ کی تاریخ پر مبنی نئی سیریز خوارزمین سلطنت کے حکمران جلال الدین خوارزمشاہ کی زندگی پر مبنی ہوگی جنہوں نے منگول حملے کے خلاف ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ارطغرل غازی کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے اپنی نئی سیریز کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ایک نمایاں اثر پیدا کرے

گی۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس پروجیکٹ پر کام 2 سال قبل ازبکستان حکومت کی جانب سے سیریز کے لیے دی گئی درخواست کی منظوری کے بعد شروع کیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎