Android AppiOS App

ناصرخان جان کوہمسفرمل گیا،سوشل میڈیاسٹارنے اپنے ہونیوالی شریک حیات کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

  منگل‬‮ 13 اکتوبر‬‮ 2020  |  21:39

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹارناصرخان جان نے فالوورز کو اپنی منگنی اور آئندہ ہفتے نکاح طے پانے کی خوشخبری سنائی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرناصرنے لکھا ” الحمداللہ، آخرکارمیری منگنی ہوگئی”۔اپنی ہونے والی شریک حیات کی خصوصیات گنواتے ہوئے ناصرخان جان نے مزید لکھا ” میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ ہمارا نکاح اگلے ہفتے ہوگا۔ میں نے اپنے تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلزکو دعوت دی ہے، خوش آمدید”۔منگنی سے متعلق ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے فالوورز کی بڑی تعداد نے مبارکباد

دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نجی خبررساں ادارےنے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کیلئے ناصر سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ناصر خان جان کو اکثران کی ویڈیوز کے باعث تنقید کا نشانہ

بنایا جاتا ہے لیکن ان کا انداز دوسروں سے ذرا ہٹ کرہے۔ ، کسی ویڈیو میں میک اپ سکھاتے نظر آتے ہیں تو کبھی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کیلئے ٹپس دے رہے ہوتے ہیں، کبھی کچھ ایسا بھی کر ڈالتے ہیں کہ ویڈیو ہی متنازع قرار پاتی ہے۔رواں سال کے آغاز میں ناصر نے برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی حیثیت ٹھکرانے کے فیصلے پر اپنی اور ہیری کی فوٹوشاپڈ

تصویر ٹوئٹر پرشیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس بڑے فیصلے کی وجہ کوئی اورنہیں خود ناصر خان جان ہیں۔انہوں لکھا تھا ” آج ہیری کے ساتھ ملاقات میں تفصیل سے بات ہوئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے شاہی خاندان کیوں چھوڑ دیا؟ اس نے جواب دیا، دیکھ ناصر ہم بچپن کے دوست ہیں، تو دنیا کی مشہور شخصیت بن گیا اور میں شاہی خاندان کا حصہ ہو کربھی تجھ جتنی شہرت حاصل نہ کرسکا۔ اب میں تہمارے جیسا بننے کا فیصلہ کرچکا ہوں “۔سوشل میڈیا صارفین نے ناصر خان جان کی اس پوسٹ پر تنقید کے بجائے انہیں خوب سراہا اور کھلے دل سے تسلیم کیا کہ ایسا صرف وہی کرسکتے ہیں توعین ممکن ہے کہ اس منگنی کے پیچھے بھی کوئی ایسی ہی وجہ چھپی ہو۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎