Android AppiOS App

چند گھنٹے قبل گرفتار ہونے والے لاہور موٹر وے کے مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری کیساتھ ہی سر عام پھانسی کی خبر

  منگل‬‮ 13 اکتوبر‬‮ 2020  |  14:20

موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر لیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو سخت سے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ ملزم عابد ملہی کو عبرت کا نشان بنایا جائے، خاتون کو بچوں کے سامنے بد سلوکی

کا نشانے بنانے والے اس شخص کو سرعام پھانسی دی جائے۔ وزیراعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملزم کو سرعام پھانسی کی سزا ملے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ملزم کی گرفتاری میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ملزم

کو قانون کے مطابق سز دلوائیں گے، اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے

مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے 1 ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی۔سی آئی اے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزم 5 مرتبہ مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپہ مارنے پر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔ تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے باقاعدہ ریکی کرنے اور موثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو ٹریس کیا گیا اور پھر پیر کے روز چھاپہ مار کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎