Android AppiOS App

وہ نوکریاں‌جن کے کرنے والے مرد موت کا جلدی شکار ہوتے ہیں‌، پاکستانی یہ خبر ضرور پڑھیں

  منگل‬‮ 13 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:47

وہ نوکریاں‌جن کے کرنے والے مرد موت کا جلدی شکار ہوتے ہیں‌، پاکستانی یہ خبر ضرور پڑھیں ۔۔۔ابھی تک یہی تصور تھا کہ جو لوگ جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں اور ایسی نوکریاں یا کام کرتے ہیں‌جس میں‌جسمانی مشقت ہوتی ہے ان کی صحت ان لوگوں سے زیادہ اچھی ہوتی ہے جو کہ آرام طلب ہوتے ہیں اور ایک جگہ بیٹھ کر

کام کرتے ہیں‌. لیکن اب نئی تحقیق نے اس مفروضہ کو بالکل غلط کہ ڈالا . اور کہا کہ ایسے لوگوں کی موت جلدی واقع ہوجاتی ہے ، ‘وی یو’ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے 2 لاکھ افراد کے کام کی نوعیت اور ان کی صحت کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا، جس میں معلوم ہوا کہ ایسے لوگ جو جسمانی مشقت،

مزدوری وغیرہ کرتے ہیں ان کے کم عمری میں موت کے منہ میں جانے کے امکانات 18 فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پیٹر کوئنن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس تحقیق میں جسمانی مشقت کرنے اور دفاتر میں کام کرنے والے ایسے

افراد کا موازنہ کیا جن کا طرزِ زندگی ایک جیسا تھا۔یعنی ان کی سگریٹ نوشی، ورزش، غذا اور دیگر ایسی عادتیں ایک جیسی تھیں، صرف کام میں فرق تھا۔ تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ جسمانی مشقت کرنے والے تھے ان کو صحت کے زیادہ مسائل لاحق تھے۔ ماہرین کے مطابق جب آپ دن بھر میں صرف ایک یا آدھا گھنٹہ سخت کام کرتے ہیں تو اس سے دل کی دھڑکن میں‌تیزی آتی ہے جو کہ صحت کے لئے مفید ہے لیکن اگر آپ دل کو مسلسل تیزی میں‌مصروف رکھے گے تو اس سے دل کے شریانیں‌اور پٹھے کمزور ہونےلگ جاتے ہیں‌جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں لاحق ہوتی ہے . اس لئے ایسے لوگوں‌میں‌اموات کی شرح زیادہ بلند ہوتی ہے .

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎