Android AppiOS App

ٹک ٹاک کی بندش کا معاملہ۔!! پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  منگل‬‮ 13 اکتوبر‬‮ 2020  |  12:38

حکومت پاکستان کی جانب سے پی ٹی اے کی بندش کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے چیئر مین پی ٹی اے کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی اور غیر اخلاقی مواد کے خلاف کوششوں سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو ایکشن کیلئے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک ایسا میکینزم بنانے جس پر دونوں اطراف کا اتفاق ہو۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا گیا تھا۔ پی ٹی اے حکام کہناتھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا

کہا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کافی وقت بھی دیا گیا تھا۔ دوسری جانب خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 2 روز قبل چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی۔

پی ٹی اے کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہےکہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھاکہ وزیراعظم عمران خان معاشرے میں بڑھتی عریانیت اور فحاشی پر شدید پریشان ہیں اور انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو اس کی روک تھام کے لیے ہدایت کی ہے کیونکہ ایسا نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں پاکستانی معاشرے کی سماجی و مذہبی اقدار تباہ ہو جائیں گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎