Android AppiOS App

شاہد آفریدی نے حریم شاہ کو مایوس کردیا، ٹک ٹاک سٹار کا حیرت انگیز ردعمل

  منگل‬‮ 13 اکتوبر‬‮ 2020  |  12:07

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ امید نہیں تھی شاہد آفریدی ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح قرار دیں گے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کو صحیح قرار دئیے جانے کے بیان پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ٹک ٹاک سے مشہور ہونے

والی حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی بہت بڑی فین ہوں، مجھے امید نہیں تھی کہ وہ ٹک ٹاک بند کیے جانے کو صحیح قرار دیں گے۔حریم شاہ نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی کہتے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی ختم کی جائے تو ٹھیک تھا تاہم شاہد آفریدی کو ٹک ٹاک بند

کیے جانے کو درست فیصلہ نہیں کہنا چاہیے تھا، حریم شاہ نے کہا کہ کسی بھی چیز پر پابندی لگانا مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎