Android AppiOS App

’’کرونا کی تباہی ایک دفعہ پھر‘‘ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، لاک ڈاؤن نافذکردیا گیا

  پیر‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:30

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، شہر کے 3 سیکٹرز کی 10گلیاں سیل کردی گئیں ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ٹو کی 25 اور 29 نمبر گلی کو سیل کردیا گیا ، جب کہ سیکٹر جی ٹین فور کی گلی نمبر 38،44،45 کے ساتھ ساتھ 46،47،48 کو بھی سیل کیا گیا ہے ، کرونا

کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سیکٹر جی نائن فور کی 85 اور 89 نمبر گلی کو بھی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن سے کرونا کیسز کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے، اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا کے

88 کیسز رپورٹ ہوئے ، کیسز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا ، عوام اور ادارے تعاون کریں تاکہ کرونا سے مکمل نجات حاصل کی جا سکے ۔ دوسری طرف صوبہ پنجاب میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا اور اس دوران مثبت کیس والے گھر کو سیل کیا جائے گا ۔ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے

تمام اضلاع مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں ، اس سلسلے میں اب تک صوبہ بھر میں 856 مقامات کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیا گیا ، کیوں کہ ان علاقوں میں 1235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں ، جہاں 7295 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 123 مقامات کو سیل کردیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور گجرات میں 42 ، 42 گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور جھنگ میں 40 ، 40 مقامات شامل ہیں ، ملتان میں 26 ، سرگودھا میں 24 ، ننکانہ صاحب میں 23 ، ساہیوال میں 12 ، بہاولپور میں 12، منڈی بہاؤالدین میں 12 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 11 مقامات کو سیل کردیا گیا ۔ مزید یہ کہ شیخوپورہ میں 5 ، میانوالی 5 ، اوکاڑہ 5 ، وہاڑی میں 3 ، خانیوال اور خوشاب میں بھی تین تین مقامات سیل کیے گئے ، جب کہ رحیم یار خان اور نارروال 2 ، مظفر گڑھ 2 ،

لاہور، لیہ قصور دو ، اٹک اورچینوٹ میں دو دو، جہلم میں ایک، بہاولنگر، بھکراورچکوال میں ایک ایک مقام مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہے ، اس کے علاوہ لودھراں ایک، پاکپتن اور راجن پور میں بھی ایک ایک مقام 14روز کے لیے مکمل طور پر سیل رہیں گے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎