Android AppiOS App

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ٹینکر اور سلینڈر ہمیشہ گول شکل میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟

  پیر‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2020  |  16:43

بڑے بڑے ٹینکر تو ضرور دیکھے ہوں گے کبھی سڑکوں پر تو کبھی گھروں میں کیونکہ جب میٹھا پانی نہ آئے تو کنوئیں میں ٹینکر والا پانی ڈلوانا ہی پڑتا ہے اور اسی طرح گھروں میں گیس کے سلینڈر بھی دیکھے ہی ہوں گے۔کبھی آپ نے ان کی بناوٹ پر غور کیا ہے کہ یہ گول شکل میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ کبھی چوکور کیوں نہیں

ہوتے؟ وجہ: ٹینکر اور سلینڈر کے گول ہونے کی وجہ یہ ہے کہ: '' ٹینکر میں لیکوئیڈ ہوتا ہے اور سلینڈر میں گیس تو لیکوئیڈ یا گیس دونوں کو جب کسی بھی چیز میں بھرا جاتا ہے تو وہ اس کنٹینر کے کناروں پر زیادہ زور دیتے ہیں اسی وجہ سے کونوں کے کریک ہونے یا ٹوٹنے اور پھٹنے کا خدشہ

ہوتا ہے اور یوں گیس اور لیکوئیڈ دونوں کے لیک ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔'' فائدہ: یہی وجہ ہے کہ اس کو گول شکل میں رکھا جاتا ہے کیونکہ پہلا فائدہ اس کا یہ ہے کہ لیکوئیڈ ہو یا گیس دونوں گول سلینڈر میں زیادہ مقدار میں بھری جاتی ہیں اور دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس کو خالی کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے کیونکہ درمیان میں کوئی خلاء نہیں آتی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎