Android AppiOS App

کرونا نے تباہی مچا نا شروع کر دی ، پاکستان میں علاقوں کو سیل کیا جانے لگا

  پیر‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2020  |  16:13

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر شہر کے 3 سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق انتظامیہ کا کہناہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر جی ٹین فور اور سواں روڈ کی گلیاں38 ،44 ،45 ،46 ،47 اور48 سیل کردی گئی جبکہ سیکٹر آئی ایٹ کی گلی نمبر25 اور29 بھی

سیل کردی گئی ہے اسی طرح سیکٹر جی نائن فور کی گلی نمبر85 اور89 بھی سیل کردی گئی ۔انتظامیہ کاکہناہے کہ متاثرہ گلیوں کے رہائشیوں کو مناسب انتظامات کی درخواست کردی گئی تھی ،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انتظامیہ متاثرہ گلیوں میں تمام مناسب سہولیات میسرکرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائے گی

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎