Android AppiOS App

سندھ والے خیر منائیں ۔ آج سے دو روز تک کراچی میں کیا ہونےوالا ہے ؟عوام باہر جانےسے پہلے یہ خبر پڑھیں

  پیر‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2020  |  16:03

محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک سندھ میں شدید گرمی اور کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی ایشیا میں اس وقت ایک ہائی پریشر بن چکا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ میں شمال سے شمال مغٖرب کی جانب ہوا چلے گی ۔اس ہیٹ ویو کی صورتحال میں کراچی

میں اگلے 6 سے 8 روز تک دن میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔کراچی دن 12 بج کر 23 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جب کہ گرمی کا احساس 39 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی پیر کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری

سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد تک رہے گا جس کی وجہ سے گرمی کا احساس زیادہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو بھی شہر کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جب کہ جب کہ سہ پہر کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 20 فیصد تک رہے گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎