Android AppiOS App

دال نہ گلی۔۔۔!! اہم حکومتی عہدیدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  پیر‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:06

پے اینڈ پنشن کمیشن کے چیئرمین عبدالواجد رانا نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے سابق وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی کو نیا چیئرپرسن تعینات کردیا ہے ۔ پے اینڈ پنشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی سیکرٹری عبدالوجد رانا نے کمیشن کی مدت مکمل ہونے سے

ایک ہفتہ قبل استعفیٰ دیا ہے ۔ کمیشن نے سول و دفاعی ملازمین کی ملازمت کے ڈھانچے کی تنظیم نو اور پنشن اصلاحات کے متعلق وزیراعظم عمران خان کو 15 اکتوبر کو اپنی سفارشات پیش کرنا تھیں تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کا مکمل ریکارڈ اور اعداد و شمار فراہم نہ کرنے کے باعث کمیشن اپنی سفارشات تیار نہ کرسکا۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال 14 اپریل کو سول و دفاعی ملازمین کی یکساں تنخواہوں

و پنشن میں اضافے اور تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے سابق سیکرٹری عبدالواجد رانا کی سربراہی میں

کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم کمیشن ساڑھے 5 ماہ گزرنے کے باوجود سفارشات تیار نہ کرسکا۔ عبدالواجد رانا نے سفارشات کی تیار ی میں کامیاب نہ ہونے پر استعفیٰ دیا۔ وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نرگس سیٹھی کو نیا چیئرپرسن تعینات کردیا ہے ۔ کمیشن کے دیگر ممبران میں سابق بیورو کریٹ نذر حسین مہر، نورعالم، نجی شعبے کے سیمی کامل، زبیر سومرو اور نوشین احمد شامل ہیں۔ کمیشن کے سرکاری ممبران میں خزانہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت دفاع کے سیکرٹریز، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت وبلتستان کے سیکرٹری خزانہ اور آڈیٹر جنرل پاکستان کا گریڈ 21 کا افسر شامل ہے جبکہ وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن کمیشن کے سیکرٹری کے طور پر شامل ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎