Android AppiOS App

اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!! بڑی سیاسی جماعت میں سوگ کا سماں، سابق ایم پی اے انتقال کرگئے

  پیر‬‮ 12 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:54

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے حاجی عبدالرزاق مختصر علالت کے بعد84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم نے بیوہ کے علاوہ8بیٹے اور5بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دھرم پورہ قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔

جامعہ منظور الا سلامیہ کینٹ میں وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ انکے بیٹے مولانا حفیظ الرحمن نے پڑھائی۔ جنازے میں جماعت کے کارکنوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ،مذہبی سیاسی وسماجی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر،ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، مولانا نعیم بٹ،ڈاکٹر عبدالغفور راشد،حافظ یونس آزاد،ملک سلیمان منگلہ، حافظ عبدالحمید جہلمی، ڈاکٹر حماد لکھوی،حافظ عبدالغفار

روپڑی، سابق میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد،حافظ بابر فارق رحیمی، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، حافظ فیصل افضل شیخ،

حافظ سلمان اعظم، حافظ وسیم عباس، قاری حنیف بھٹی، علامہ اسید الرحمن، مولانا اسداللہ فاروق سمیت دیگر شامل تھے ۔سینیٹر علامہ ساجد میر نے جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالرزاق صالح انسان تھے ۔ نماز کی بروقت باجماعت ادائیگی ان کی زندگی کا خاصہ رہا۔وہ مالیات کے شعبہ کے ناظم تھے اور جماعت سے ا نکی وابستگی 50 سال پر محیط ہے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے ۔ان کی دیانت اور امانت کی لوگ مثالیں دیا کرتے تھے ۔ ان کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎