Android AppiOS App

کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے ؟ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ایسی خبر آگئی کہ پاکستانی حیران رہ گئے

  جمعہ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2020  |  18:45

لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے اور یہ ایپ پاکستان میں خوب مقبول ہے جس سے بے شمار لوگوں نے شہرت حاصل کی ہے۔ ٹک ٹاک ایک ایسا پیلٹ فارم ہے جہاں عام صارفین بھی اپنی صلاحتیں دکھا کر شہرت حاصل کر سکتے ہیں اور ایسا ہی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے

بھی کیا۔ جنت مرزا وہ واحد پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز ہیں۔ پاکستان میں ابھی تک کوئی بھی ایسا ٹک ٹاک اسٹار نہیں ہے جس کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوئی ہو اور یہ اعزاز ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے نام کیا ہے۔ اس ضمن میں ٹک

ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس خاص موقع پر اپنے چاہنے والوں کو ایک پیغام دیا۔ جنت مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایک کروڑ فالوورز ہونا میرے لیے ایک بہت بڑی بات ہے اور آپ سب کے پیار اور محبت کا بے حد شکریہ، مجھے ایسے ہی سپورٹ کرتے رہیں‘۔ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ’مجھے ابھی بھی یقین نہیں آرہا ہے اور اب پاکستان آکر اس خوشی کو ضرور سیلیبریٹ کروں گی‘۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا حال ہی میں گلوکار بلال سعید کے گانے شاعر میں بھی جلوگر ہوئی تھیں جب کہ یہ جلد ایک فلم میں بھی نظر آئیں گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎