Android AppiOS App

شادی کی خبریں گلوکارہ نیہا ککڑ خود میدان میں آگئیں ۔۔۔۔۔ مداح حیران رہ گئے

  جمعہ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2020  |  16:35

گزشتہ روز کامیابی کے اگلے پیچھلے ریکارڈ توڑنے والی معروف بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا پر اپنے قریبی دوست اور گلوکار روہن پریت سنگھ کے ہمراہ تصویر شیئر کردی ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے قریبی دوست

اور گلوکار روہن پریت سنگھ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں نیہا ککڑ اُن کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہیں۔نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں گلوکار روہن پریت سنگھ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’تُم میرے ہو‘ اور اس کے ساتھ ہی گلوکارہ نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔بالی ووڈ گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن

میں ہیش ٹیگ ’نیہو پریت‘ (NeehuPreet) استعمال کرتے ہوئے ’کپل‘ والا ایموجی بھی شامل کیا۔نیہا ککڑ کی پوسٹ کا کیپشن پڑھنے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ گلوکارہ اور روہن پریت

سنگھ کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں اور وہ بہت جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔گلوکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداحوں سمیت بھارتی فنکاروں نے بھی اُنہیں مبارکباد دی اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ نیہا ککڑ اور اُن کے دوست گلوکار روہن پریت سنگھ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔دوسری جانب نیہا ککڑ کے مقبول ترین گانے ’ملے ہو تُم ہم کو ‘ پر ایک اعشاریہ 2 بلین یعنی ایک ارب سے زائد ویوز آگئے ہیں جس کے بعد گلوکارہ کا یہ گانا پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا جس پر ایک بلین ویوز آئے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎