Android AppiOS App

اس تاریخ کو امریکہ افغانستا ن سے اپنی فوج نکال لے گا ٹرمپ کے ایسا اعلان کہ طا لبان نے بھی تعریف کر ڈالی

  جمعہ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:46

افغان طالبان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ امریکی صدرکا یہ فیصلہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمدکی جانب مثبت قدم ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ طالبان دوحہ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنےکے لیے پر عزم ہیں اور

مستقبل میں امریکا سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کرسمس تک افغانستان میں موجود امریکا کے بہادر مرد و خواتین فوجیوں کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔یاد رہے کہ رواں سال 29 فروری کو طالبان کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے

والے تاریخی معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک اپنے تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎