Android AppiOS App

بھارتی اداکارہ ریا چکروتی جیل میں ساتھی قیدیوں سے کیا کرواتی تھیں ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

  جمعہ‬‮ 9 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:18

) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت  کیس سے منسلک ... معاملے میں ضمانت پانے والی اداکارہ ریا چکرورتی جیل میں ساتھی قید،یوں کے لیے یوگا کلاسز کا انعقاد کرتی تھیں۔ تقریباً ایک ماہ جیل میں قید رہنے والی اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل ستیش منیشندے کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے صورتحال سے بہتر طور پر نمٹا، انصاف غالب آکر رہے گا۔ اداکارہ کے

وکیل نے جیل میں گزارے گئے ایام کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ ذاتی طور پر کسی بھی موکل سے ملنے جیل نہیں گئے تاہم طویل مدت بعد انہوں نے ریا کا حال احوال دیکھنے کیلئے جیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریا کے کیس کو سنگین کردیا گیا تھا اور میں دیکھنا چاہتا تھا کہ ریا ان حالات

کا مقابلہ کیسے کررہی ہے، ریا کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو اس صورتحال میں ثابت قدم پایا اور یہ دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی کہ جیل میں ریا اپنی اچھی دیکھ بھال کررہی ہے اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے بتایا کہ اداکارہ نے جیل کے ماحول میں خود کو ڈھال لیا تھا، وہ وہاں ساتھی ق،یدیوں کیلیے یوگا کلاسز کرواتی تھیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ریا کو گھر کا کھانا میسر نہیں تھا انہوں نے بتایا کہ ریا نے ساتھی ق،یدیوں کے ساتھ عام سی لڑکیوں کی طرح رہتے ہوئے حالات کا مقابلہ ثابت قدمی سے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریا اپنے اوپر لگائے گئے بےبنیاد الزامات کو رد کرنے اور ذاتی مفادات کی خاطر اُن کی ساکھ کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎