Android AppiOS App

ملک بھر میں کل موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی آگاہ کر دیا

  جمعرات‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2020  |  23:16

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کل موسم خشک اور گرم رہے گا۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ

جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہیگا- تاہم چترال اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔کشمیر گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎