Android AppiOS App

کورونا کا خاتمہ ناممکن ، یہ ہمارے ساتھ قیامت تک رہے گا، تحقیق نے تہلکہ مچادیا

  جمعرات‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2020  |  22:45

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کا شکار ایک شخص دوبارہ کوویڈ-19 کا شکار ہوسکتا ہے تو پھر یہ وائرس بھی ہمارے ساتھ ہمیشہ کے لیے رہ سکتا ہے۔ ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر گیم آکلینڈ نے کہا ہے کہ یہ بہت تباہ کن ہوسکتا ہے اگر اس سے صحتیاب ہونے والے بھی اس بیماری سے مستقبل میں محفوظ نہیں ہیں۔ انسانی جسم میں

کوویڈ-19 سے لڑنے کی قوت مدافعت ایک معمہ بنی ہوئی ہے، کیونکہ پیتھجن سارس کوو 2 کو بھی سائنس نے ایک سال قبل ہی جانا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ یہ وائرس ہمارے درمیان دہائیوں تک رہے گا، جیسے نزلہ اور زکام کی وجہ بننے والے دیگر وائرسز موجود ہیں۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس دنیا

بھر میں 3 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ اس کے باعث 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎