Android AppiOS App

نجی ہوٹل میں قیام کرنے والی اکیلی طالبہ کے ساتھ رات اڑھائی بجے کیا واقعہ پیش آیا ؟ لڑکی کے انکشافات

  جمعرات‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:28

تھانہ سندر کی حدود میں واقعہ نجی ہوٹل میں پولیس کی جانب سے طالبہ کوتنگ کرنے کا معاملہ،کنزہ نامی خاتون نے اپنا ویڈیو بیان اور واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج افسران کو دکھا دی۔کنزہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اس نے نجی ہوٹل میں قیام کیا ہوا تھا اچانک رات اڑھائی بجے کسی نے دروازہ زور زور سے کھٹکھٹایا، دو پولیس اہلکار تھے

جو زبردستی کمرے میں گھس آئے اور بے معنی سوال کرنے لگے۔ پولیس اہلکاروں کے دس منٹ بعد ایک اور پولیس آفیسر اندر گھس آیا اور مجھے تنگ کیا گیا۔ تیسرا پولیس اہلکار خود کو انچارج ظاہر کرتے ہو ئے داخل ہوگیا۔خود کو پولیس ٹیم کا انچارج کہنے والا پولیس آفیسر مجھے مغلطات بکتا رہا اور ڈراتا رہا۔حکام بالا سے گزارش ہے

جو پولیس اہلکاروافسران اس طرح کسی کی بہن اور بیٹی کو تنگ کر رہے ہیں انکے خلاف ایکشن لیا جائے،ہوٹل میں میرے تمام شناختی دستاویزات جمع ہیں،آئی جی پنجاب انعام غنی نے لاہور کے نجی ہوٹل میں طالبہ کوتنگ کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎