Android AppiOS App

روپے نے امریکی کرنسی کو کہیں کا نہ چھوڑا۔۔ڈالر کی قیمت میں 2,3روپے نہیں بلکہ کتنی کمی ہوگئی ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

  جمعرات‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:48

ملک بھر میں امریکی کرنسی کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے 26 اگست سے ابتک روپے کے مقابلے ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوچکا ہے ۔۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے

باعث روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک سال کے دوران ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں چار ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جس کے باعث گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ڈالر تنزلی کا شکار ہے۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 04 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔ 26 اگست سے ابتک روپے کے مقابلے ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوچکا ہے۔۔ ڈالرسستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کی کمی ہوئی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎