Android AppiOS App

بھاری معاوضے کی پیشکش کے باوجود میں نے یہ کام نہیں کیا،ان لوگوں کوشرم آنی چاہیے ،میں اپنے مقاصد پورے کرکے رہوں گی ،آمنہ الیاس اتنے غصے میں

  جمعرات‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:32

پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں شمار کی جانے والی آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کرنے والے ساتھی اداکاراؤں کی کلاس لے لی۔انہوں نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔آمنہ الیاس نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کرنے

والے ساتھی فنکاروں پر اظہار برہمی کرتی دکھائی دیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ انہیں شرمندہ کریں اور احساس محرومی میں مبتلا

کریں کہ وہ خوبصورت نہیں۔

آمنہ الیاس نے یہ بھی لکھا کہ اس طرح کی فکر اور سوچ کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اداکارہ و ماڈل آج کل سیاہ رنگت کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کررہی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی گہری رنگت سے متعلق لکھا تھا کہ ’میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گِرا سکے گی۔‘آمنہ الیاس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میری جِلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی۔‘

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎