Android AppiOS App

انا للہ وانا الیہ راجعون کرونا ایک دفعہ پھر بے قابو ، مہلک وبا سے ایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں ، سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے

  جمعرات‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2020  |  14:16

ایران میں کورونا سےایک دن میں ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے239 افراد کاانتقال ہوا ہے،ریکارڈ اموات سےایران میں تشویش کی نئی لہر نے جنم لے لیا،ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے وبا کےآغاز سے اب تک ایک دن میں

سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیںجو کہ ایک دن میں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 2روز قبل ایران میں ایک دن میں کورونا سے235 اموات ہوئی تھیں جو کہ جولائی کے بعد سب سے زیادہ تھیں۔کوروناکی نئی لہرکے بعد ایران میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہاہے اور 239 نئی ہلاکتوں کے بعد ایران میں کورونا سے ہونے والی کل ہلاکتوں کی

تعداد 27 ہزار 685 ہوچکی ہے۔ 24 گھنٹے کےدوران ایران میں4 ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کےبعد متاثرہ افراد کی

مجموعی تعداد4 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ کیسز میں اضافے کے بعد ایران کے 30 صوبوں میں ریڈ الرٹ کردیاگیا ہے اور پابندیوں میں مزید اضافہ کیاجارہا ہے۔وائرس سے سب سے زیادہ متاثر دارالحکومت تہران ہوا ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں میں سے 50 فیصد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں دوبارہ لاک ڈاؤن کردیاگیا ہے اور تعلیمی ادارے، مساجد اور عوامی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کو جہاں عالمی وبا سے خطرہ لاحق ہے وہی امریکہ کی جانب سے آئندہ ایام کے دوران لگائی جانے والی مزید پابندیوں سے بھی ایران میں مزید مسائل جنم لیں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎