Android AppiOS App

ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتادیا

  جمعرات‬‮ 8 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:18

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان تے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے، تصویر میں وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی

ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بیک گرائونڈ میں خوبصورت گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ چل رہا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میری انسیہ، دوست نہیں پہلا پیار ہو م، جان سے زیادہ عزیز ہو تم، میرے جگر کا ٹکراہو تم ، ہمیشہ خوش رہو۔ ‘اداکارہ نے اپنی سہیلی انسیہ فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ

’سالگرہ مبارک ہو، صرف تمہاری ماہرہ‘۔ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں شیئر کردہ ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ ’یہ گانا اور یہ تصویر مجھے ہم دونوں کی یاد دلاتی ہے، جب ہم آپ کی بالکونی میں کھڑے ہوکر ہماری زندگیوں کے بارے میں بات کررہے ہوتے تھے۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے‘۔اداکارہ ماہرہ خان کی پوسٹ کو اب تک تقریباً 33 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎