Android AppiOS App

ہزاروں مداح صدمے میں! اچھی خاصی فین فالونگ رکھنے والی شخصیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  بدھ‬‮ 7 اکتوبر‬‮ 2020  |  21:13

معروف نوجوان ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں چل بسا۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر پرتیک کتھری گذشتہ روز ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر دم توڑ گیا۔سوشل میڈیا پر پرتیک کتھری کو بڑی تعداد میں صارفین فالو کرتے تھے اور ان کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوتے تھے۔

پرتیک کتھری کی اچانک موت کا سن کر ان کے فالورز کو بھی شدید صدمہ پہنچا،انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریبا 41 ہزار فالوورز ہیں۔عاشیکہ بھاٹیہ،عامر صدیقی سمیت معروف سوشل میڈیا سٹار نے ان کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا۔پرتیک کتھری کے والد ڈاکٹر راکیش کمار دہلی نرسنگ ہوم کے مالک ہیں۔پرتیک کتھری رات گئے اپنے کالج جا رہا تھا جس دوران ٹریفک حادثےکا شکار ہوا۔سامنے سے آنے والے ٹرک نے ٹک ٹاکر کی گاڑی کو ٹکر ماری

جس کے نتیجے میں پرتیک کتھری کی موت موقع پر ہی ہو گئی تھی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ٹک ٹاکر کی نعش والدین کے حوالے کر دی۔ٹک ٹاکر کے والدین نے

کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جس کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔اس سے قبل مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا تھا جہاں 28 جون کو ہریانہ کے سونی پت سیلون میں ایک ٹِک ٹاک سٹار مردہ پائی گئی۔شیوانی جو کہ پیشے کے اعتبار سے بیوٹیشن تھی،کو اس شخص نے قت ل کیا جس کا پرپوزل اس نے مسترد کیا۔ اطلاعات کے مطابق 20 سالہ ٹک ٹاک گرل اپنی بہن کے ساتھ مل کر ایک سیلون چلاتی تھی۔پولیس کے مطابق ، 28 جون کی رات جب ان کے ساتھ کام کرنے والا نیرج شہر سے باہر گیا تو شیوانی سیلون میں اکیلی رہ گئی۔اسی دوران ملزم عارف سیلون پر پہنچا اور عارف نے دوپٹہ کا استعمال کرتے ہوئے اسکا گلا گھونٹ دیا اور اس کی نعش کو بیڈ کے نیچے پھینک دیا۔ جب نیرج سیلون میں واپس آیا تو شیوانی کی نعش ملی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎