Android AppiOS App

مختلف شہروں میں فون سروس بند۔۔۔۔ڈبل سواری پر بھی پابندی کافیصلہ

  بدھ‬‮ 7 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:48

حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔ عرس داتا دربار کے موقع پر لاہور میں موبائل فون سروس شام تک بند رہے گی۔پنجاب میں 8 اکتوبر کو صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی

پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر متعدد اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ موبائل فون سروس صبح 10 سے رات 10 بجے تک بند رہے گی،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موبائل فون سروس بند کر کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے اور معاملات کو کنٹرول کرنا ہے۔اس

حوالے سے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا۔ اور عوام سے اپیل کی گئی کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کودیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎