Android AppiOS App

مائیکروسافٹ سرچ انجن کانام تبدیل ،نیانام کیارکھ دیاگیا،کمپیوٹراستعمال کرنیوالے افرادکے لیے بڑی خبرآگئی

  بدھ‬‮ 7 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:38

مائیکرو سافٹ نے اپنے سرچ انجن بنگ کا نام تبدیل کر کےاب مائیکروسافٹ بنگ رکھ دیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اب اسے مائیکرو سافٹ بنگ کہا جائے گا ۔ مائیکرو سافٹ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ وہ بنگ برانڈ میں کمپنی کے نام کا اضافہ کیوں کررہی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ

اس سے مائیکرو سافٹ فیملی میں ہمارے سرچ تجربے میں شمولیت کا عمل جاری ہے ، اس برانڈنگ کا مطلب یہ بھی ہے کہ بنگ کا لوپ اب اپ ڈیٹ ہوکر سرچ انجن کے ہوم پیج پر مائیکرو سافٹ بنگ کے لوگو میں تبدیل ہو جائے گا۔مائیکرو سافٹ کی جانب سے گزشتہ کچھ ماہ میں بنگ کے لوگوز پر کافی تجربات

کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ مستقل نہیں تھے۔ کمپنی نے حالیہ برسوں میں متعدد پراڈکٹس میں مائیکرو سافٹ کے نام کا اضافہ کیا ہے جیسے ونڈوز اسٹور کا نام تبدیل کر کے مائیکرو

سافٹ اسٹور رکھ دیا گیا اور آفس 365 کو اب مائیکروسافٹ 365 کہا جاتا ہے۔ مائیکرو سافٹ ایج اور مائیکرو ٹیمز میں پہلے سے ہی کمپنی کا نام استعمال ہورہا ہے، تاہم سرفیس اور ایکس باکس کو ابھی تک ری برانڈنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ری برانڈنگ کے ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اپنی الگ مائیکرو سرچ پراڈکٹ کو بھی بتدریج بہتر بنانے کا عمل جاری ہے ۔ مائیکرو سافٹ سرچ بنگ کے اندر بھی دکھائی دیتی ہے جو اداروں کو انٹرنیٹ پر دستاویزات اور دیگر کی تلاش میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ اس سرچ پراڈکٹ سے ونڈوز، آفس اور دیگر میں سرچنگ کی جاسکتی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎