Android AppiOS App

ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔!! پینشن کے حوالے سے شاندار اعلان کر دیا گیا

  بدھ‬‮ 7 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:30

میونسپل کیڈر کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کیلئے اچھی خبر، پنشن کے واجبات کے لیے 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔ سی ڈی جی سکولوں کے ریٹائرڈ اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، میونسپل کیڈر کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے پنشن کے واجبات کے لیے 30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ذرائع

کے مطابق سی ڈی جی سکولوں کے اساتذہ کے سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کئی سالوں سے لیو انکیشمنٹ کے حصول کیلئے دھکے کھا رہے تھے۔ صدرسکینڈری سکول ایجوکیشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ میونسپل اساتذہ کو پنشن کے واجبات جاری کروانے پر سیکرٹری ایجوکیشن کے مشکور ہیں، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان ریٹائرڈ اساتذہ کو فنڈز کی فوری طور پر ادائیگیاں یقینی بنائیں۔ واضح رہےکہ 30

ستمبر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی کے لئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

کروائی تھی۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے2008-2009 پالیسی کے تحت بھرتی ہونے والے کمپیوٹر ٹیچرز کو مستقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، مراسلے کے ذریعے 5 ہزار سے زائد کمپیوٹر ٹیچرز کو فائدہ پہنچے گا۔ پیکٹ پنجاب کے صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ مستقلی کا مسئلہ حل کرنے پر سکول ایجوکیشن کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ پہلے ہی ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی تھی، سکول ایجوکیشن نے صرف کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا لیٹر جاری کیا۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی گریڈ 16 میں پروموشن کے لئے فائلیں طلب کرلیں، ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو دستیاب سیٹوں کی تعداد پر50 فیصد پرموشن دی جائے گی، جبکہ دیگر 50 فیصد پر پبلک سروس کے ذریعے بھرتی کی جائے گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎