Android AppiOS App

دنیا کی سپر پاور امریکہ کے صدر ٹرمپ کی سانسیں اکھڑنے لگیں کرونا کی وبا میں مبتلا ہوتے ہی امریکی صدر ا ب کس حال میں ہیں ویڈیو دیکھ کر آپ کے کانوں کو ہاتھ لگ جائیں گے

  منگل‬‮ 6 اکتوبر‬‮ 2020  |  21:32

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال سے وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں 2 اکتوبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کی تصدیق خود ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کی تھی۔کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری

کا سامنا تھا جس پر انہیں والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ تقریباً 4 روز زیر علاج رہے جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔ڈاکٹروں کی جانب سے امریکی صدر کو احتیاط کی ہدایت کی گئی لیکن انہوں نے خود کو بہتر قرار دیا اور وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی میڈیا سے گفتگو کے لیے ماسک ہی اتار دیا۔وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو سے قبل

صدر ٹرمپ نے جب ماسک اتارا تو انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔برطانوی اخبار دی گارجین کے ایک صحافی نے صدر ٹرمپ کی ویڈیو اپنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر کو سانس لینے میں دقت محسوس ہورہی ہے اور ان کا سانس بھی پھولا ہوا ہے جب کہ وہ اس موقع پر اپنی کھانسی روکنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔امریکی صدر کی سانس لینے میں دشواری کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎