Android AppiOS App

سونے کی قیمت میں ہزاروںروپے کااضافہ ،فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی ،کنواروں اورخریداروں کی چیخیں نکلوادینے والی خبرآگئی

  منگل‬‮ 6 اکتوبر‬‮ 2020  |  21:30

شہر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے دوروز میں صرافہ بازاروں میں سونا 1 ہزار800 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ہے۔ سونے کی بڑھتی قیمتوں سے جیولرز برادری اور گاہک پریشانی سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے صرافہ بازاروں میں ایک مرتبہ پھر سونے کی

قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے دوروز کے دوران سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 800 روپے دیکھی گئی۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 4 ہزار 14 روپے میں فروخت ہوا اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 99 ہزار 312 روپے رہے جبکہ چاندی کی قیمت میں صرف

10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی 1150 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی ۔جیولرز برادری اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جیولرز کا کہنا ہے کہ سونا مہنگا ہونے سے اس کی تجارت شدید متاثر ہوگئی۔دوسری جانب لاہور چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر محمد علی افضل کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صدر انجمن تاجران لاہورمجاہد مقصود بٹ اور تاجر قائدین نے ایوان صنعت وتجارت کے نومنتخب ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر علی افضل کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی،تقریب میں چودھری محمد شفیق،چودھری محمد ندیم،

محمد شہزاد شریک ہوئے محمد عاصم اکرم،محمد جعفر،سجاد قریشی،عبدالصمد خان،اسد قریشی نے بھی شرکت کی۔اسی طرح دیگر تاجر قائدین آفتاب اقبال،الطاف حسین،ملک عدنان، مہر رضوان،حافظ شیخ علاؤالدین بھی تقریب کا حصہ بنے۔ شاہ عالم عوامی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے اس موقع پر انجمن تاجران میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے شاہ عالم عوامی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا پیاف فاونڈرز کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔ایوان صنعت وتجارت کے نومنتخب ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر علی افضل نے کہا کہ تاجر برادری کو مایوس نہیں کروں گاشاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں نے ہمیشہ پیاف فاونڈرز الائنس کا ساتھ دیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎