Android AppiOS App

لاکھوں دلوںکی دھڑکن ناموربھارتی گلوکارہ نیہاککڑ کی شادی ،نوجوانوں کے دل ٹوٹ گئے

  منگل‬‮ 6 اکتوبر‬‮ 2020  |  20:08

بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا ہے اور مداح سوال اُٹھا رہے ہیں کہ کیا واقع نیہا ککڑ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دوست سے شادی کرنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ نیہا ککڑ اور اُن کے

دوست گلوکار روہن پریت سنگھ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن دونوں گلوکاروں کی جانب سے اب تک اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے جبکہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ایسی پوسٹس کی ہیں جنہیں دیکھ کر

لگ رہا ہے کہ وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔گلوکار روہن پریت سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ کے ہمراہ ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں دونوں گلوکار بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔روہن پریت سنگھ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’شُکر ہے میرے رب کا۔‘ اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجی کا بھی

اضافہ کیا۔دوسری جانب نیہا ککڑ نے کچھ ہفتے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں روہن پریت سنگھ اُنہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نیہا ککڑ کا گانا ’ڈائمنڈ دا چھلّا‘ چل رہا ہے۔نیہا ککڑ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں روہن پریت سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ بہت کیوٹ ہیں۔‘اس کے علاوہ یہی ویڈیو گلوکار روہن پریت سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔واضح رہے کہ نیہا ککڑ بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ہیں، اُن کے مشہور گانوں میں ’یاد پیا کی آنے لگی‘، ’او ساقی ساقی‘، ’تُو ہی یار میرا‘، ’ملے ہو تُم‘ اور دیگر گانے شامل ہیں۔نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اور بہن سونُو ککڑ کا شمار بھی بالی ووڈ کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎