Android AppiOS App

کورونا کے بڑھتے کیسز،پنجاب میں پھر سے لاک ڈاون ۔۔۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے اعلان کردیا،عوام کیلئے پریشان کن خبر

  منگل‬‮ 6 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:45

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو مکیں انہوں نے کہا کہ سردیوں میں کورونا بڑھنے کےخدشے پرلوگوں کواحتیاط کی ضرورت ہے ، اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے پالیسی بنالی ہے ، اگر کیس مزید بڑھے تو

لاک ڈاون کریں گے ، روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں ، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 12 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔ سماجی رابطوں کی ویب

سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں ، لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ، لہٰذا کورونا سے بچاوَ کیلئےہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے، عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎