Android AppiOS App

یہی تو تھی تبدیلی ۔۔۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔ کون سا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ؟ جانیے

  منگل‬‮ 6 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:36

پی ٹی آئی کے ایم این اے مجید خان نیازی کا بیٹا رحیم خان ناجائز اسلحہ کے کیس میں گرفتار ہوگیا۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق گزشتہ روز نومنتخب پی ٹی آئی کے ایم این اے مجید خان نیازی کا بیٹا ڈنگہ ضلع گجرات اپنے ڈرائیور ساتھی طاہر سلیم کے ساتھ گاڑی میں آرہا تھا کہ ہائی وے پولیس نے مشکوک گاڑی

دیکھ کر روکا اور گاڑی کی تلاشی پر گاڑی سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ملا جس پر ہائی اے پولیس نے اسلحہ اپنی تحویل میں لے کر ایم این اے مجید خان نیازی کے بیٹے رحیم خان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کردیا۔وسری طرف وزیراعظم کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاداکبر نے اپوزیشن

لیڈر قومی اسمبلی کے عدالت میں بیان پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہباز صاحب!اس عمر میں وہ حرکتیں نہ کریں جس سے کمر میں دردہوتاہے۔مشیر احتساب شہزاداکبر کا اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہبازصاحب!آپ بدعنوانی کیس میں ریمانڈ پر ہیں ،شہبازصاحب!آپ چھٹی پر نہیں ،سوالات کا

جواب دیں ، شہزاداکبر کا کہناہے کہ اس عمر میں وہ حرکتیں نہ کریں جس سے کمر میں دردہوتاہے،انہوں نے کہاکہ اصل شکایت آپ کو بڑے بھائی سے ہے جنہوں نے ش لیگ بننے سے پہلے ختم کردی ۔یاد رہے کہ شہبازشریف نے کمرہ عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ میری ایک شکایت ہے جو بہت ضروری ہے ،سارازمانہ جانتا ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے،25 سال سے اس تکلیف میں مبتلاہوں، میں نماز پڑھنے کیلئے کرسی کارخ تبدیل کرنے کیلئے مدد لیتا تھا،یکم اور2 اکتوبر کو میری مدد کرنے سے انکار کردیاگیا۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میں نے نیب والوں کو کہا مجھے کمر میں تکلیف ہے میں نیچے نہیں بیٹھ سکتا،مجھے پہلے کھانا میز پر رکھ کر دیتے تھے لیکن اب زمین پر رکھ کر دیتے ہیں ،جان بوجھ کر تاکہ مجھے جھکنا پڑے، میں عدالتی تحویل میں ہوں،عدالت نے کہاکہ

آپ نے اپنی شکایت مجھے بتا دی،احکامات میرے چلیں گے جب تک عدالتی تحویل میں ہیں ، میں دوران تحویل کوئی غیرانسانی سلوک برداشت نہیں کروں گا، میں نے ڈی جی نیب کو شکایت بھجوائی تو انہوں نے ہدایات جاری کیں ،نیب والوں نے مجھے تکلیف پہنچانے کیلئے یہ سب کچھ کیاجج احتساب عدالت نے کہاکہ غیرانسانی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کرونگا،اگرآئندہ ایسا ہواتو نیب کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، وکیل نیب نے کہاکہ نیب ایک آزاد ادارہ

ہے، کسی کے کہنے پر نہیں قانون کے مطابق چلتا ہے، شہبازشریف نے کہ مجھے جیل میں نہیں بلکہ علیحدہ کمرے میں ڈسپنسری میں رکھاگیاہے،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ہم نے ان کیخلاف ثبوت جمع کئے ہیں ،عدالت نے کہا کہ میں اگر سرپرائز دورہ کرلوں تو کہاجائے گاجج ملنے چلا گیا، یہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیںان کی عزت لازمی ہے آئندہ شکایت نہ آئے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ہم نے شہبازشریف کو حوالات میں نہیں بلکہ ڈسپنسری میں رکھا ہے ، شہبازشریف نے کہاکہ حلفیہ کہتاہوں 2 روز تک حوالات میں رکھاگیاشکایات کرنے پر ڈسپنسری منتقل کیاگیا،عدالت نے شہبازشریف کو کمرہ عدالت میں وکلا سے ملاقات کی اجازت دیدی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎