Android AppiOS App

کابینہ میں ایک اور اضافہ! دبنگ شخصیت کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئیں

  پیر‬‮ 5 اکتوبر‬‮ 2020  |  21:16

ڈاکٹر وقار مسعود خان کو معاون خصوصی برائے محصولات تعینات کردیا گیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا ، ڈاکٹر وقار مسعود خان کو اسپیشل ایڈوائزر برائے ریونیو تعینات کیا

گیا ہے ، ڈاکٹر وقار مسعود خان اس سے قبل سیکریٹری خزانہ بھی رہ چکے ہیں ۔اس نئی تعیناتی کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور غیر منتخب شخصیت کا اضافہ ہوگیا ، جس کے بعدکابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ، جس کے بعد کابینہ کا مجموعی حجم بڑھ کر 52 ہوگیا ہے جس میں سے 20 افراد غیر منتخب ہیں، ڈاکٹر وقار مسعود خان کی اس

تعیناتی سے قبل وفاقی کابینہ میں وزراء کی کل تعداد 27 ، وزرائے مملکت 4 جب کہ مشیروں کی تعداد 5 ہے ، جب کہ اب وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 16 ہوچکی ہے ، وزیراعظم عمران خان کے 2 معاونین کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے جن میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب شامل ہیں ،

وزارتاطلاعات کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ بھی غیرمنتخب شخصیت ہیں جب کہ کابینہ کے غیر منتخب ارکان میں 7 ڈاکٹرز شامل ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے 6 اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے، وزیراعظم تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت کے وزیر بھی ہیں جب کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان بھی ان کے پاس ہے۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ابتدائی طور پر 16رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد سے کابینہ کے حجم میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا اور یہ تعداد 52تک پہنچ چکی ہے ، جب کہ آج وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور غیر منتخب شخصیت کا اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎