Android AppiOS App

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مرنے کی پیشگوئی ۔۔؟دنیابھرمیں گردش کرتی خبر کے حوالے سے حقائق سامنے آ گئے

  پیر‬‮ 5 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:49

دی سمپسنز دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اینی میٹڈ ٹی وی شو ہے جس میں متعدد اہم حالات و واقعات کی پیش گوئیاں بھی کی گئی ہیں۔اس میٹڈ ٹی وی شو میں نائن الیون اور ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے سمیت دنیا میں رونما ہونے والے متعدد اہم واقعات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جب سے امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ

مثبت آیا ہے تو لوگوں نے دی سمپسنز کی ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پیش گوئیاں دیکھنا شروع کر دی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی اس حوالے سے جستجو بڑھ گئی ہے کہ آیا اس اینی میٹڈ ٹی وی شو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کے بارے میں بھی کوئی پیش گوئی کی گئی یا نہیں؟اینی میٹڈ کارٹون میں ٹرمپ کے

کردار کی تابوت میں لیٹے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور بہت سے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دی سمپسنز میں ٹرمپ کی موت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎