Android AppiOS App

خاتون سے میک اپ کرانے کی تصاویر، وہ کون ہیں اور اس کے ساتھ میرا کیا تعلق ہے ؟شاہد آفریدی نے وضاحت کردی

  پیر‬‮ 5 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:47

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خاتون کے ہاتھوں میک اپ کرانے کی تصاویر کے معاملے کی وضاحت کردی۔ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جس خاتون کے ساتھ ان کی تصاویر آئی ہیں وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں، انہوں نے میرا ایک کمرشل کیلئے میک اپ کیا تھا۔آفریدی نے کہا

کہ عمومی طور پر ان کا میک اپ مرد میک اپ آرٹسٹ کرتے ہیں لیکن اس روز دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون نے ان کا میک اپ کیا۔ انہوں نے کبھی ٹی وی پر خود کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی، تصویر دیکھ کر جس کا جو دل کرتا ہے کہہ سکتا ہے ، یہ اس کا حق ہے۔خواتین کے کرکٹ کھیلنے

کے حوالے سے شاہد آفریدی ن کہا کہ ان سے ایک بار مذاق میں سوال پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے بھی مذاق میں کہہ دیا تھا کہ

لڑکیاں کھانا بناتے ہی اچھی لگتی ہیں۔ یہ سب والدین کی مرضی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو جو مرضی سپورٹس کھلائیں، میرا ان باتوں سے کیا تعلق، مجھے بس یہ پتہ ہونا چاہیے کہ میری بچیوں کی تربیت کیسی ہورہی ہے اور یہی میرے لیے اہم ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے شاہد آفریدی کی ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ماضی میں ایک میچ کی تقریب کے دوران آفریدی نے خاتون کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کی خاتون سے میک اپ کرانے کی تصاویر سامنے آنے پر لوگوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎