Android AppiOS App

خوش نصیبوں کو میرے آقا ﷺ کا بلاو ا آہی گیا سعودی عرب کی حکومت نے فرزندان توحید کو بہت بڑی خوشخبری سنا ڈالی

  ہفتہ‬‮ 3 اکتوبر‬‮ 2020  |  23:22

سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کو بہت بڑی خوشخبری سنا ڈالی ہے۔ ربیع الاول کے مہینے میں روضہ رسول ﷺ کو عمرہ زائرین کےلئے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 ہفتوں بعد یکم ربیع الاول کو زائرین مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کے ساتھ روضہ

رسول ﷺ پر درود سلام بھی پیش کرسکیں گے۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی اور روضہ اطہرﷺ کی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ زائرین حفاظتی تدابیر سمیت سماجی فاصلے اور ہدایات پر عمل کے پابندہوں گے اور روضہ اطہرﷺ میں گنجائش کے مطابق 75 فیصدلوگوں کو داخلےکی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے

باعث 7 ہفتوں بعد کل سے عمرہ کی ادائیگی کا بھی آغاز ہورہا ہے۔حرم شریف میں داخلے اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے، 4 اکتوبر کو پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہری اور وہاں مقیم غیر ملکیوں میں سے 6 ہزار افراد عمرہ ادا کریں گے جب کہ یکم نومبر سے محکمہ صحت کی منظوری سے مخصوص ممالک کے شہری بھی عمرہ ادا کرسکیں گے

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎