Android AppiOS App

سینیٹر فیصل جاوید چُھپے رُستم نکلے۔۔!! پی ٹی آئی رہنما نے ان دنوں کونسا نیا کام شروع کر دیا؟ ٹائیگروں کے کام کی خبر آگئی

  ہفتہ‬‮ 3 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:32

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ ایک ڈرامہ لکھ رہے ہیں۔ فیصل جاوید سے ایک انٹرویو میں میزبان نے سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ ڈرامہ لکھیں گے، تو آپ کس موضوع پر لکھیں گے؟

میزبان کے سوال کے جواب میں فیصل جاوید نے کہا کہ ’میں نے ایک کہانی لکھنا شروع کردی ہے، جو ہمارے معاشرے کے بنیادی مسائل پر مبنی ہوگی‘۔ فیصل جاوید نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’ایسے بنیادی مسائل جو بہت عام ہوگئے ہیں جیسے سفارشیں، غیبت کرنا، جھوٹ، چوری اور رشوت، ان تمام مسائل کے اردگرد میری کہانی گھومتی ہے اور وہ کہانی ایک استاد جی کی ہوگی‘۔ پی ٹی آئی

رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بہت زبردست کہانی ہوگی اور جب آپ دیکھیں گے تو آپ کو بہت مزہ آئے گا۔ دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے

کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی تقریر براہ راست دکھانے کی اجازت دی تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی نوازشریف کی تقریر دکھانے سے منع نہیں کیا۔ کچھ لوگوں نے ذاتی رائے دی تھی کہ تقریر نہ دکھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے میڈیا نے نوازشریف کی تقریر براہ راست دکھائی۔ وہ صحت مند لگ رہے ہیں۔ براہ راست تقریر دکھانے کا فائدہ ہوا کیونکہ یہ بے نقاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی صرف کھانے پینے کا پروگرام تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف کرپشن کیسز ختم کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کے ذاتی مطالبات کو نہیں مانا گیا اس لیےان کو تکلیف ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎