Android AppiOS App

کرونا وائرس کی دوسری اور خطرناک لہر کی انٹری ، ملکی بڑے صوبے میں نرسری سے پانچویں جماعت تک سکول بند ہونے کا امکان

  ہفتہ‬‮ 3 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:08

سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث نرسری سے پانچویں جماعت تک اسکول بند ہونے کا امکان ہے۔پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے بھی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی سے اپیل کی ہے کہ جب تک کرونا مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتا، اسکول نہ کھولیں جائیں۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور

سیکریٹری تعلیم سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ سیکریٹری تعلیم اور ڈی جی اسکولز نے وزیر تعلیم کو پری پرائمری کلاسز بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے نرسری سے پانچویں جماعت تک اسکول بند کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم 5 اکتوبر کے بعد پری پرائمری سے پرائمری کلاسز بند کرنے کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق نرسری سے

پانچویں جماعت کے طلبا کو آن لائن کلاسز کے ذریعے پڑھانے پر غور کیا جارہا ہے، محکمہ صحت نے بھی محکمہ تعلیم کو چھوٹے بچوں کی کلاسز بند کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق پری پرائمری سے پرائمری کلاس کے بچے زیادہ حساس ہوتے ہیں، چھٹی جماعت سے جامعات تک تدریسی عمل جاری رہیگا۔دریں اثناء کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کی اطلاعات پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس ضمن میں چیئرمین پیرنٹس ایکشن کمیٹی کاشف صابرانی نے کہا ہے کہ کرونا کی موجودگی میں بچوں کو اسکول بھیجنا خطرے سے خالی نہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎